ایران 195

ایران میں دریا کی بحالی کے لئے ہزاروں افراد کا احتجاج

تہران(رپورٹنگ آن لائن) ایران میں ہزاروں افراد دریا کی بحالی کے لئے سڑکوں پرآگئے۔عرب میڈیا کے مطابق ایران کے شہراصفہان میں ہزاروں افراد نے دریا ئے زیاندے کی بحالی کا مطالبہ کیا۔

ہزاروں مظاہرین خشک دریا پرجمع ہوئے اوراحتجاج کیا۔مظاہرین نے اصفہان کوسانسیں واپس دواورہمارا دریا واپس کروکے نعرے لگائے۔دریا کے خشک ہونے سے ماحول پرمنفی اثرات کے ساتھ ساتھ سیکڑوں افراد روزگاربھی محروم ہوگئے ہیں۔ایران کی سپریم کانسل آف واٹرنے دریا کی بحالی کے لئے 9نکاتی پلان دیا تھا جس پرعمل نہیں ہوسکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں