ایران 177

ایران حکومت نے ایرانی باشندوں پر عائد کردہ نئی امریکی پابندیاں مسترد کر دیں

تہران (رپورٹنگ آن لائن)ایران حکومت نے پانچ ایرانی شہریوں اور ایک ملکی گروپ پر عائد کی جانے والی نئی امریکی پابندیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق جمعہ کے دن ایک بیان میں ایران نے ان پابندیوں کو بے بنیاد قرار دیا۔

امریکی حکومت کے مطابق ان ایرانی شہریوں اور گروپ پر الزام تھا کہ انہوں نے 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ انہوں نے آن لائن غلط فہمیاں اور غلط معلومات پھیلائیں تاکہ امریکی ووٹروں کی رائے پر اثر انداز ہوا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں