شبلی فراز

اگر مذاکرات کامیاب ہوئے تو بھی کریڈٹ حکومت کو جائے گا،شبلی فراز

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن )تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ اگر مذاکرات کامیاب ہوئے تو بھی کریڈٹ حکومت کو جائے گا۔

نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو ناکامی بھی حکومت کی ہوگی، سیاسی استحکام حکومت کا فرض ہوتا ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ نیک نیتی پہلا عنصر ہوتا ہے، ہمارے بہت مناسب مطالبات تھے، یہ مذاکرات ملک میں سیاسی عدم استحکام کو ختم کرنے کے لیے تھے، مذاکرات میں حکومت کی بدنیتی اڑے آ رہی ہے۔