علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

اوپن یونیورسٹی کے سمسٹربہار2020ء میں ایم اے ،ایم ایس سی کے داخلے یکم ستمبر سے شروع ہونگے

فیصل آباد (ر پورٹنگ آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی فیصل ۱ٓباد کے ریجنل ڈائریکٹرپروفیسر ڈاکٹر زبیر احمد

شاہ نے بتایا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹربہار2020 ء میں ایم اے ،ایم ایس سی کے داخلے یکم

ستمبر سے شروع ہوں گے۔انہوں نے پیر کے روز اے پی پی کو بتایا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ایم

اے کے یہ داخلے آخری بار کئے جارہے ہیں کیونکہ اس کے بعد آئندہ سے ایم اے کی بجائے بی ایس

پروگرام شروع کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ کورسز کے پراسپیکٹس ریجنل آفس علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

ملت ٹاؤن ،ایف بلاک فیصل ۱ٓباد میں دستیاب ہیں جبکہ داخلہ کے سلسلہ میں مزید معلومات کیلئے

اوپن یونیورسٹی فیصل ۱ٓباد کے فون نمبر 041-8814982 پربھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔