علامہ اقبال

اوپن یونیورسٹی کے بی اے)ایسوسی ایٹ ڈگری(پروگرامز کے امتحانات26۔اکتوبر کو شروع ہونگے

اسلام آباد(ر پورٹنگ آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2020ءمیں پیش کئے گئے بی اے)ایسوسی ایٹ ڈگری(پروگرامز کے فائنل امتحانات ملک بھر میں 26۔اکتوبر کو شروع ہونگے۔ کنٹرولر امتحانات کے مطابق ڈیٹ شیٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پرفراہم کردی گئی ہے ¾ طلبہ کو رول نمبر سلپس بذریعہ ڈاک ارسال کی جارہی ہیں۔وائس چانسلر ¾ پروفیسر ڈاکٹرضیاءالقیوم کی خصوصی ہدایت پر طلبہ و طالبات کو قریب ترین مقامات پر امتحانات میں شرکت کی سہولت فراہم کرنے کے لئے ملک بھر میںامتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

وائس چانسلر کی واضح ہدایات پر امتحانی مراکز میں طلبہ اور امتحانی عملے کے لئے ماسک پہننے کو لازم قرار دیا گیا ہے ۔سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کے لئے امتحانی مراکز کے اندر ہر 2۔طلبہ کے درمیان ایک سیٹ خالی رکھی جائے گی۔امتحانات کے نظام کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے امتحانی مراکز میں سخت نگرانی کا نظام نافذکیا جائے گا ¾ اس ضمن میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق ویب سائٹ سے ڈاﺅن لوڈ شدہ رول نمبر سلپس بھی امتحان میں شرکت کے لئے قابل قبول ہونگی۔