اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2019ء میں میٹرک ٗ ایف اے اور بی اے پروگرامز
مکمل کرنے والے طلباء کو کمپلیٹرز)پرویژنل اسناد(اُن کے ایڈریسسز پر بذریعہ رجسٹری ڈاک ارسال کردئیے ہیں۔کنٹرولر امتحانات
کے مطابق کامیاب تمام طلباء کے کمپلیٹرز یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی فراہم کردئیے گئے ہیں۔ویب سائٹ سے ڈاؤن
لوڈ شدہ پرویژنل اسناد اگلے تعلیمی پروگرام میں داخلے کے لئے قابل قبول ہونگے۔سمسٹر خزاں 2020ء کے میٹرک ٗ ایف اے ٗ
آئی کام ٗ درس نظامی پروگرامز کے داخلوں کی آخری تاریخ 31۔اگست ہے جبکہ فیس ٹو فیس پروگرامز)پی ایچ ڈی ٗ ایم فل /ایم ایس
ایم بی اے اوربی ایس پروگرامز(کے داخلوں کی آخری تاریخ 8۔ستمبر مقرر کی گئی ہے۔تمام پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس
یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ فیس ٹو فیس پروگرامز میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے اپلائی صرف اور صرف
آن لائن موڈ کے تحت کی جاسکتی ہے۔