مرتضی وہاب

امید کرتا ہوں لوگ منفی سوچ ترک کر کے ہمارا ساتھ دیں گے، مرتضی وہاب

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ امید کرتا ہوں لوگ منفی سوچ ترک کر کے ہمارا ساتھ دیں گے، اداروں کو گرانٹ کے ساتھ ٹھیک نہیں کرسکتے، آج سے فائر بریگیڈ کو بھی1122 کےساتھ ایڈ کردیا، سندھ اسمبلی سے بسوں کیلئے بجٹ منظور کرایا، 240 بسیں کراچی آچکی ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ روٹ ون پر ماڈل کالونی سے ٹاور تک بسیں چلنا شروع ہوگئیں، آئندہ چند روز میں مزید 6 روٹس پر بسیں چلنا شروع ہوجائیں گی۔ انکا کہنا ہے کہ کراچی میں مختلف مقامات پر پلانٹیشن کا کام کیا، کڈنی ہل پر ڈیڑھ لاکھ پودے لگائے گئے، جہاں کام کرتے ہیں رکاوٹوں اور تکالیف کا سامنا ہوتا ہے، ہم کوئی کام کرتے ہیں تو کوئی عدالت چلاجاتا ہے، امید کرتا ہوں لوگ منفی سوچ ترک کرکے ہماری مدد کریں گے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ عوام نے جس کو منتخب کیا وہ ہمیشہ کہتا تھا اختیارات نہیں، ناگن چورنگی، کے ڈی اے چورنگی پر پانی جمع نہیں ہوا، جس جگہ پانی کے نکاس کا مسئلہ ہوا وہاں سب پہنچے۔ مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ ہر وہ ادارہ جس کا بلدیات سے تعلق ہے سڑک پر موجود ہے، ہم نے ثابت کیا یہ شہر ہمارا ہے۔