امیتابھ بچن

امیتابھ بچن پر بڑھاپے کے اثرات نمودار ہونے لگے، یادداشت جواب دینے لگی

ممبئیر(رپورٹنگ آن لائن)بالی ووڈ کے بادشاہ امیتابھ بچن پر بڑھاپے کے اثرات نمودار ہونے لگے، بڑھتی عمر کے ساتھ ان کی یادداشت جواب دینے لگی۔

بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن جن کی شہرت عمر، نسلوں اور سرحدوں سے ماورا ہے، انہوں نے حال ہی میں اپنی بڑھتی عمر کے ساتھ کام کی مشکلات پر اپنے بلاگ میں کھل کر اظہارِ خیال کیا ہے۔

انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ مجھے اب مکالمے یاد رکھنے میں دقت ہوتی ہے، سیٹ پر غلطیاں کرتا ہوں اور اکثر ہدایت کار سے ایک اور موقع دینے کی درخواست کرتا ہوں تاکہ اپنی پرفارمنس کو بہتر بنا سکوں۔

امیتابھ بچن نے لکھا ہے کہ کام کے حوالے سے میٹنگز ہوتی رہتی ہیں اور یہ ایک امتحان بن جاتا ہے کہ کیا لینا ہے، کس چیز کو مسترد کرنا ہے اور کیا نرمی سے ٹھکرا دینا ہے۔