صدر جو بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن کا چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کا عندیہ

واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر جو بائیڈن نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کا عندیہ دے دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے جی 7 اجلاس میں جاپان جانے سے قبل صحافیوں سیگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلد یا بدیر چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات ہوگی۔

واضح رہے کہ جی 7 سربراہی اجلاس 19 سے21 مئی تک جاپان کے شہر ہیرو شیما میں ہوگا۔