امریکا اور نیٹو

امریکا اور نیٹو یوکرین کو اسلحہ دینا بند کریں، روس

ماسکو (رپورٹنگ آن لائن)روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے امریکا اور نیٹو سے ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ وہ یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کریں۔ چینی سرکاری نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے لاوروف نے دعوی کیا کہ روسی عسکری کارروائیاں منصوبے کے تحت آگے بڑھ رہی ہیں اور اگر مغربی قوتیں اس مسلح تنازعے کا حل چاہتی ہیں، تو انہیں کیف کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کرنی پڑے گی۔

روسی وزیر خارجہ نے مزید بتایا کہ ان کا ملک ڈالر پر انحصار کم کر رہا ہے اور اپنے ٹیکنالوجی سیکٹر کو بھی خود کفیل بنانے کی کوششوں میں ہے۔ چین نے اب تک اس جنگ کی مخالفت میں بیان نہیں دیا ہے اور عموما وہ ماسکو حکومت کے نظریے کی ہی حمایت کرتا آیا ہے۔