میٹرک امتحانات

امتحان میٹرک جماعت نہم (اول) سالانہ 2025ء شیڈول کے مطابق جاری رہے گا،سیکرٹری بورڈ

مکوآنہ (رپورٹنگ آن لائن)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے زیراہتمام ہونے والے امتحان میٹرک جماعت نہم (اول) سالانہ 2025ء کے تمام پرچے طلبا و طالبات کو جاری ان کی رول نمبر سلپس پر دی گئی ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہوں گے حکومت پنجاب کی طرف سے سکولوں میں عیدالفطر کی ہونے والی چھٹیوں کے نوٹیفکشن کا اطلاق کسی بھی طرح جاری امتحان پر نہیں ہو گاـ

سیکرٹری و کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ فیصل آباد ڈاکٹر حبیب الرحمن کے مطابق پہلے سے جاری شیڈول کی روشنی میں 28 مارچ بروز جمعتہ المبارک فرسٹ گروپ میں ترجمتہ القرآن و اخلاقیات جبکہ سیکنڈ گروپ میں ترجمتہ القرآن کے پیپرز ہوں گے اسی طرح باقی تمام پیپرز بھی پہلے سے جاری ڈیٹ شیٹ ک مطابق ہی ہوں گے سیکرٹری بورڈ نے مزید کہا کہ اس سلسلہ میں اگر کسی کو معلومات درکار ہوں وہ کنٹرولر امتحانات کے فون نمبر 0412517710 پر رابطہ یا بورڈ کی ویب سائٹ www.Bisefsd.edu.pk ملاحظہ کرے