نواز شریف 269

الیکشن کمیشن کی پریس ریلیزسلیکٹڈ/سلیکٹرز کے خلاف کھلی ایف آئی آر ہے، نواز شریف

لندن (رپورٹنگ آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی پریس ریلیزسلیکٹڈ/سلیکٹرز کے خلاف کھلی ایف آئی آر ہے،گھناﺅنے کھیل میں ملوث کرداروں کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے۔

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں نواز شریف نے کہا کہ ڈسکہ میں پریزائڈنگ افسروں کے دھندمیں غائب ہونے اورمخصوص پولنگ سٹیشنوں میں 30 فیصدکے بجائے 90 فیصدمعجزاتی ٹرن آﺅٹ کوقوم اسی طرح مستردکرتی ہے جیسے 2018انتخابات میں آر ٹی ایس کے بیٹھ جانے کو۔ الیکشن کمیشن کی پریس ریلیزسلیکٹڈ/سلیکٹرزکے خلاف کھلی ایف آئی آر ہے۔گھناﺅنے کھیل میں ملوث کرداروں کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں