کراچی (رپورٹنگ آن لائن)المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام ،المصطفیٰ میڈیکل سینٹرگلشن اقبال میں سرپرست اعلیٰ المصطفیٰ ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب کی سرپرستی میں ہونٹ وتالوکٹے بچوں کے فری آپریشن کیمپ کے دوسرے روزسندھ کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے بچوں کے آپریشن کئے گئے ۔
امریکہ سے آئے ہوئے سرجنز کی ٹیم نے نامورپلاسٹک سرجن ڈاکٹراسداعوان کی قیادت میں بچوں کامعائنہ کیااورمنتخب بچوں کے آپریشن کئے۔
ڈاکٹراسداعوان نے بتایاکہ ہونٹ وتالوکٹے بچے چین ،بھارت ،انڈونیشیا ،بنگلہ دیش اورپاکستان میں سب سے زیادہ پائے جاتے ہیں اوریہ بچے زیادہ ترغریب خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں اورکیوں کہ یہ آپریشن بہت مہنگا ہوتاہے جس کے اخراجات برداشت کرنا اِن کے بس سے باہر ہوتے ہیں ،المصطفیٰ یہ آپریشن فری کررہاہے۔
المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سیکریٹری اطلاعات معین خان بتایا کہ المصطفیٰ سے منسلک ڈاکٹرزاَب تک ساٹھ ہزارسے زائد فری آپریشن کرچکے ہیں ۔انہوںنے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے اردگرہونٹ وتالوکٹے بچوں کی المصطفیٰ تک رہنمائی کریں تاکہ اس اذیت میں مبتلا بچوں کوتکلیف سے نجات مل سکے