اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وزیرمملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ التواءکے پیچھے چھپنا شریف خاندان کا وطیرہ ہے،انکی ہمیشہ سے کوشش ہوتی ہے کہ ان کے مقدمات میں تاخیر ہو،شریف خاندان سے جب بھی کرپشن پر سوال ہوتا ہے تو یہ بیمار ہو جاتے ہیں، یہ شہباز شریف کے 7 ارب کی ٹی ٹیوں کے کیس کو بھی چلنے نہیں دے رہے،حدیبیہ پیپر مل کا فیصلہ ان کے تاخیری حربوں کی وجہ سے دیر سے ہوا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن عوام کو گمراہ نہیں کر سکتی ، 3 سال سے شریف خاندان اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپنے خلاف اپیلوں کو آگے نہیں چلنے دے رہا۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان التواں کے پیچھے چھپ رہا ہے ، حدیبیہ پیپر ملز کیس بھی التواں کے ذریعے انہوں نے خارج کرایا ، اب وکیل کی بیماری کا بہانہ کر کے شریف خاندان کیسز کی سماعت میں تاخیر کر رہا ہے ۔ فرخ حبیب نے کہا کہ ایون فیلڈ کیس میں شریف خاندان نے جعلی قطری خط عدالت میں پیش کیا ، نواز شریف جھوٹ بول کر لندن میں بیٹھے ہوئے ہیں ، عوام کی دولت لوٹ کر بیرون ملک شریف خاندان پرتعیش زندگی بسر کر رہا ہے۔
وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ مسلم لیگ ن اندرونی اختلافات کا شکار ہے ، تحریک انصاف کی حکومت میں پہلی دفعہ احتساب کا عمل شروع کیا ہے ، شریف خاندان اب این آر او کے پیچھے نہیں چھپ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان وکیل کابہانہ بناکرکیسزمیں تاخیرکررہاہے ، ان سے کرپشن کا سوال ہو تو یہ لوگ بیمار ہوجاتے ہیں ، آج انکے وکیل بھی بیمار ہوگئے ، امجدپرویزگزشتہ ہفتے31اگست کونیب عدالت میں پیش ہوئے ، امجدپرویزنیب کورٹ پیش ہوسکتے ہیں توانکے کیس میں کیوں نہ ہوئے۔
فرخ حبیب نے کہا کہ ان کے قطری خط کوکسی نےقبول نہیں کیا ، آپ کےپاس عدالت کومطمئن کرنے کیلئے ثبوت نہیں ، التوا کے پیچھے چھپنے والے ڈھونگ کو بند ہونا چاہیے ، عوام چاہتی ہے اب اپیلوں پر فیصلہ ہونا چاہیے ، مریم صفدرکوچیلنج کرتاہوں عدالت کوکیس کی روزانہ سماعت کاکہیں۔ وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ آپ نے ملک کاپیسہ لوٹا،منی لانڈرنگ کی ، نوازشریف لندن میں چائے اورپولومیچ کے مزےلےرہے ہیں ، م اورش لیگ کی لڑائی اب میڈیاکے سامنے بھی آگئی ، شہبازشریف کی وزارت عظمی کاسوال پوچھنےپرمریم خاموش ہوگئی تھیں ، ن لیگ کی قیادت کے فیصلے اب ٹاس پرہوں گے ، پیپلزپارٹی،ن لیگ کامقابلہ اپوزیشن لیڈرکیلئے ہے۔