انتونیو گوتریس 11

اقوام متحدہ کے سربراہ کی جنوبی لبنان میں امن دستے کے اہلکار کی ہلاکت کی مذمت

نیویارک(رپورٹنگ آن لائن) اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے جنوبی لبنان میں امن دستے کے اہلکار کی ہلاکت کی مذمت کر دی۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کے ترجمان نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان میں پیش آنے والے اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جس میں اقوام متحدہ کے عبوری امن مشن کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے۔

ترجمان اسٹیفن دوجارک نے بتایا کہ لبنان میں 2 مارچ سے کشیدگی اور فوجی کارروائیوں میں اضافے کے بعد اب تک اقوام متحدہ کے امن مشن کے 7 اہلکار جان کی بازی ہار چکے ہیں، امن اہلکاروں پر حملے فوری طور پر بند ہونے چاہئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے حملے بین الاقوامی انسانی قانون اور سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کی سنگین خلاف ورزی ہیں اور انہیں جنگی جرائم کے زمرے میں بھی شمار کیا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں