منیب بٹ 104

اصل محبت کے بعد عشق کا سفر شروع ہوتا ہے اور پھر شادی ہوجاتی ہے، منیب بٹ

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) نامور اداکار منیب بٹ نے کہا ہے کہ اصل محبت کے بعد عشق کے سفر کا آغاز ہوتا ہے اور پھر شادی ہو جاتی ہے۔حال ہی میں اداکار منیب بٹ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں زندگی ، کیریئر اور محبت سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔ یکطرفہ محبت کے تجربے پر منیب بٹ نے جواب دیا کہ انہوں نے یکطرفہ محبت نہیں کی،

شادی سے پہلے بہت سے لوگ پسند ہوتے ہیں جنہیں ہم محبت سمجھ لیتے ہیں لیکن جب اصل میں محبت ہوتی ہے اور پھر جب عشق کا سفر شروع ہوتا ہے تو شادی ہوجاتی ہے۔ایمن خان کی شوبز سے دوری کے سوال پر جواب دیتے ہوئے منیب بٹ نے بتایا کہ یہ ایمن کا اپنا فیصلہ ہے، اس میں میرا کوئی عمل دخل نہیں ہے، جب ان کا شوبز میں واپس آنے کا دل چاہے گا تو وہ ضرور آئیں گی،

یہ ان کی اپنی زندگی ہے، میں انہیں نہیں بتاتا کہ کیا کرنا چاہیے۔ایک اور سوال کے جواب میں منیب بٹ نے کہا کہ انہیں اور ایمن کو ایک دوسرے کے موبائل کے پاسورڈ معلوم ہیں، تاہم انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا لیکن اب سوچ رہا ہوں کہ پاسورڈ تبدیل کرلوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں