جاوید لطیف

اشتعال انگیز گفتگو کا کیس،جاوید لطیف کی عبوری ضمانت میں 27 اپریل تک توسیع

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) سیشن کورٹ نے اشتعال انگیز گفتگو کے کیس میں جاوید لطیف کی عبوری ضمانت میں 27 اپریل تک توسیع کر دی،عدالت نے لیگی رہنما کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج واجد منہاس نے اشتعال انگیز گفتگو کے کیس میں جاوید لطیف کی عبوری ضمانت کی سماعت کی۔ لیگی رہنما کے وکیل نے کورونا رپورٹ پیش کرتے ہوے عدالت کو بتایا کہ رپورٹ مثبت آی جس کے بعد جاوید لطیف نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ رپورٹ درست نہیں لگ رہی، اگر غلط ہوی تو سزا بھی ہو سکتی ہے، جس پر جاوید لطیف کے وکیل نے کہا کہ اسکی تصدیق کروا لی جاے۔

عدالت نے ہدایت کی کہ کورونا کی دوسری رپورٹ بھی پیش کی جاے۔ عدالت نے سماعت 27 اپریل تک ملتوی کرتے ہوے عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔