جوڈیشل الاؤنس

اسپیشل جوڈیشل الاؤنس کی عدم فراہمی،سندھ ہائی کورٹ نے فریقین سے جواب طلب کرلیا

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائی کورٹ نے اسپیشل جوڈیشل الاؤنس کی عدم فراہمی کیخلاف عدالتی عملے کی درخواست پر فریقین سے آئندہ سماعت تک جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 3 جون تک ملتوی کردی۔

سندھ ہائیکورٹ میں اسپیشل جوڈیشل الاؤنس کی عدم فراہمی کیخلاف عدالتی عملے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ عدالت نے ہائیکورٹ کے غیر استعمال شدہ فنڈز کو الانس کے لئے استعمال کرنے کی تجویز دی تھی۔ سندھ ہائیکورٹ کے پاس غیر استعمال شدہ فنڈز موجود ہیں۔

اکانٹنٹ جنرل کو سندھ ہائیکورٹ کے فنڈز سے ملازمین کو الانس جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔ غیر استعمال شدہ فنڈز کی رجسٹرار سے رپورٹ طلب کی جاسکتی ہے۔ عدالت نے فریقین سے آئندہ سماعت تک جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 3 جون تک ملتوی کردی۔