اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ قرضوں کی تفصیلات تحریک انصاف حکومت کے خلاف ایک چارج شیٹ ہے۔
اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اسٹیٹ بینک کی تفصیلات کے مطابق گزشتہ 70 سال میں ملک کے مجموئی قرضے 29 ہزار ارب روپے تھے۔ انہوںنے کہاکہ بحران خان نے پونے چار سال کی بدترین حکومت میں ملکی مجموعی قرضے 53 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگئے، عمران خان کہتے تھے خودکشی کروں گا قرضہ نہیں لونگا۔ انہوںنے کہاکہ اقتدار میں آکر عمران خان نے 23 ہزار ارب روپے سے زائد قرضے لیے۔
انہوںنے کہاکہ آج کل عمران خان جلسوں میں ماضی کی حکومتوں پر ملک کو قرضوں میں دھکیلنے کا الزام دے ہے، پاکستان کو غیر ملکی قرضوں کی دلدل میں پھنسا کر آزادی اور خود داری کے نعرے لگا رہے،تحریک انصاف کا دوہرہ معیار اب بے نقاب ہو چکا ہے ۔