تہران(رپورٹنگ آن لائن)حماس کے شہید سربراہ اسماعیل ہنیہ کی نمازجنازہ (کل)جمعرات کوتہران میں ادا کی جائے گی اور بعد ازاں میت دوحہ روانہ کی جائے گی۔
غیرملکی میڈیاکے مطابق حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی تہران میں (کل)جمعرات کی صبح نماز جنازہ کے بعد میت قطر کے دارالحکومت دوحہ لائے جائے گی اور جمعے کے روز ایک بار پھر نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور انھیں سپرد خاک کیا جائے گا۔