اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصل واوڈا نااہلی کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا ، بیس اگست کو سنگل بینچ سماعت کریگا

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصل واوڈا نااہلی کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا بیس اگست کو سنگل بینچ سماعت کریگا ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی فیصل واوڈا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ،سنگل بنچ جسٹس عامرفاروق 20 اگست کو دونوں درخواستوں پر سماعت کریں گے،رجسٹرار ہائی کورٹ نے فیصل واوڈا نااہلی کیس کی کاز لسٹ جاری کردی ،پٹشنر میاں فیصل نے بیرسٹر جہانگیر جدون کیذریعے درخواست دائر کر رکھی ہے ،عدالت نے نااہلی درخواست پر فیصل واڈا اور الیکشن کمیشن سمیت فریقین سے جواب طلب کر رکھا ہے۔ مرکزی درخواست میں کہاگیاکہ فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن سے دوہری شہریت چھپائی ہے نااہل کیا جائے، 29 جنوری کو دو ہفتوں میں جواب جمع کرانے کا حکم ہوا جو ابھی تک کرایا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالتی حکم عدولی پر فیصل واوڈا کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے،فیصل واڈا کے 11 جون کو جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسر نے 18 جون کو منظور کیے،فیصل واڈا نے امریکی شہریت ترک کرنے کی درخواست 22 جون کو جمع کرائی، کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت فیصل واڈا امریکی شہریت رکھتے تھے جسے چھپایا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق دہری شہریت چھپانے پر فیصل واوڈا کو نااہل کیا جائے۔درخواست گزار نے کہاکہ فیصل واڈا نے غیر قانونی طور پر پبلک آفس سنبھال رکھا ہے۔