سنتھیا رچی

اسلام آباد کے وکلاء کی تھانہ کوہسار میں سنتھیا رچی کیخلاف درخواست

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) اسلام آباد کے وکلاء نے تھانہ کوہسار میں سنتھیا رچی کیخلاف درخواست جمع کرادی ہے ۔ ذرائع کے مطابق وکلاء نے سنتھیا رچی کے حوالے سے چونکا دینے والے انکشافات پر مبنی درخواست تھانے میں جمع کر ائی ہے ۔

سنتھیا رچی کیخلاف درخواست راجا عمار شوکت ترک کی مدعیت میں درج کی گئی۔درخواست گزار کا کہناہے کہ سنتھیا ڈان رچی دھوکہ دہی، جعلسازی ،تخفیف ، غلط بیانی کی مرتکب ہوچکی ہے۔سنتھیا رچی کیخلاف دفعات 420, 428, 468 اور 478 کے تحت قانونی کاروائی کیجائے۔سنتھیا رچی پاکستان پینل کورٹ اور بینکنگ قوانین کے تحت جرم کی مرتکب ہوئی ہے، درخواست گزار کا کہناہیکہ اکاونٹ کھلنے کے لئے سنتھیا رچی نے بنک میں جعلی دستاویزات جمع کروائیں۔

اکاونٹ کھلنے کیلئے سنتھیا رچی نے غلط بیانی سے کام لیا ہے۔سنتھیا رچی پاکستان میں بزنس ویزے پر ہے جبکہ بنک میں تنخوادار بتایا گیا ہے۔سنتھیا ڈان رچی کے مطابق ان کا امریکہ میں کوئی کاروبار نہیں ہے جبکہ وہ امریکہ میں دیوالیہ قرار دی جا چکی ہے۔پولیس قانونی کاروائی کرے اور معاملہ انٹرپول کیساتھ اٹھائے۔ امریکی قوانین کے تحت کسی بھی شہری کا جعلی سازی، غلط بیانی اور دھوکہ دہی غداری کے زمرے میں آتا ہے۔