پشاور (ر پورٹنگ آن لائن)اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور 15 ستمبر سے ایس او پیز کے تحت کھول دیاجائے گا اس سلسلے میں
باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیاگیاہے جس میں 15ستمبر کو تمام سٹاف کو ڈیوٹی پر آنے کا کہا گیا ہے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے
والے طلباء کو ہاسٹل کی سہولت دی جائے گی جبکہ 30 فیصد طلباء کو ہاسٹل میں رکھا جائے گا طلباء کے کرونا ٹسٹ کیے جائینگے.
اور ان کو دوہفتے کیلئے آئیسولیشن میں رکھا جائے گا اگر کسی بھی طلباء کا ٹیسٹ مثبت آیا تو اس کو ہاسٹل کی سہولت نہیں دی
جائے گی اعلامیہ کے مطابق امتحانات کیلئے سلیکٹیڈ پروفیسرز اور ایڈمنسٹریٹیو سٹاف کو تعینات کیا جائے گا .
اسلامیہ کالج ہائیر ایجوکیشن اور حکومت خیبر پختونخوا کے وضع کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درامد کرے گا۔