لاہور(ویب ڈیسک)محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ کی جعلی اور زائد المعیاد زرعی ادویات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے۔کاہنہ میں زائد المعیاد اور جعلی ادویات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی۔
کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ محمد شہباز کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر حبیب انور نے کی۔ ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر حبیب انور نےخفیہ اطلاع کی بنیاد پر ٹیم کے ہمراہ پیسٹی ڈیلر کی دکان پر چھاپہ مارا۔پیسٹ وارننگ کی ٹیم نے موقع پر زائد المعیاد ادویات پکڑ کر قبضہ میں لے لیں۔
زائد المعیاد اور جعلی ادویات کی مالیت 53 ہزار روپے ہے۔محکمہ زراعت نے جعلی ادویات فروخت کرنے والے ڈیلر اور کمپنی کے سیلز آفیسر کے خلاف مقدمہ درجہ کرنے کےلئے تھانہ کاہنہ میں درخواست جمع کروا دی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر حبیب انور نے بتایازراعت اور کسان کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دے سکتے،جعلی اور زائد المعیاد پیسٹی سائیڈز بیچنے والوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کریں گے۔