اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کے لیے اپیل پر سماعت ہوئی.
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختون خوا نے کہا کہ ہم ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینا چاہتے ہیں۔
خیبر پختوا خوا کی نگراں حکومت نے اسد قیصر کی 9 مئی واقعات میں ضمانت منسوخی کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔خیبر پختون خوا کی صوبائی کابینہ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی منظوری دی تھی۔