لاہور ( رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین نے آل پارٹیز کانفرنس میں بھر پور شرکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے مکمل پاک کرنے کے لئے استحکام پاکستان آپریشن ناگزیر ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ استحکام پاکستان آپریشن کی مکمل حمایت کرتی ہے، قیام امن کیلئے پاکستان اور افغانستان کو روابط بڑھانے کی ضرورت ہے ۔
اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے جس سے ملکر نمٹنا ہوگا، دہشت گردی کے خلاف جنگ اجتماعی کاوشوں سے جیتی جاسکتی ہے، پاکستان مسلم لیگ قیام امن کی کاوشوں کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔