گووندا 8

اداکار گووندا ایک بار پھر ڈیٹنگ کی افواہوں کی زد میں آگئے

ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)بالی ووڈ کے سینئر اداکار گووندا ایک بار پھر ڈیٹنگ کی افواہوں کی زد میں ہیں، ان کا نام ان کی شریک اداکارہ کومل رانی سوارنکر کے ساتھ جوڑا گیا۔ یہ قیاس آرائیاں اس وقت مزید توجہ کا مرکز بن گئیں جب گووندا کی اہلیہ سونیتا آہوجا نے ان پر بے وفائی کا الزام لگایا۔گ

ووندا نے جولائی میں میڈیا سے کومل کا تعارف اپنی آنے والی فلم روپا کی نئی شریک اداکارہ کے طور پر کروایا تھا۔ کومل رانی سوارنکر ایک نسبتا نیا چہرہ اور کم معروف ہیں جو بالی ووڈ میں اپنی شناخت بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔اتر پردیش سے تعلق رکھنے والی کومل ابھی شوبز میں ایک نوآموز ہیں۔ ان کے پس منظر، تعلیم، خاندان اور ذاتی زندگی کے بارے میں زیادہ معلومات عوامی سطح پر دستیاب نہیں ہیں۔

ان کی عمر بھی میڈیا کے سامنے ظاہر نہیں کی گئی۔کومل رانی سوشل میڈیا پر کافی فعال ہیں، ان کے 15 ہزار سے زائد فالوورز ہیں اور وہ باقاعدگی سے اپنی زندگی سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔ وہ اپنی سرگرمیوں سے اپنے فالوورز کو باخبر رکھتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں