لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ میں سابق اراکین اسمبلی احمدخان بھچر اور محمد احمد چٹھہ کی نااہلی کے خلاف درخواستوں پر سماعت کل( بدھ)کو ہوگی ۔جسٹس سلطان تنویر احمد اور جسٹس ملک اویس خالد پر مشتمل دو رکنی بنچ انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کرے گا۔
سابق اراکین اسمبلی احمد خان بھچر اور محمد احمد چٹھہ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نااہلی کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کرتے ہوئے انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔
اپیل گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ ان کی نااہلی غیر قانونی ہے ،استدعا ہے الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔









