کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احسن خان اور اداکارہ نیلم منیر کی فلم چکر کا ٹریلر ریلیز ہوگیا۔احسن خان نے انسٹاگرام پر اپنی نئی فلم چکر کا ٹریلر شیئر کردیا ہے۔
یہ ٹریلر فلم کے مزاحیہ، سنسنی اور ایکشن سے بھرپور مناظر پر مبنی ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ ٹریلر کے اختتام پر فلم میں پاکستانی آل راونڈر شعیب ملک انٹری دکھائی گئی ہے جوکہ یقینا کرکٹر کے مداحوں کے لیے ایک حیرت انگیز خبر ہوگی۔