آصف زرداری

احتساب عدالت اسلام آباد، آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ کی پیشی

اسلام آباد (رپور ٹنگ آن لائن) احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے نام پر عوام کو تنگ کیا گیا

صحافیوں اور وکلا کو نیب کورٹ جانے سے روک دیا گیا اور سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے کہا گیا کہ ہمیں اوپر سے احکامات ملے ہیں کہ کسی کو احتساب عدالت کے اندر نہیں جانے دینا سکیورٹی کے نام پر نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی ،سہیل عارف، عرفان بھولا، مرزا عثمان کو بھی جانے سے بھی روک دیا گیا

احتساب عدالت کے چاروں اطراف خاردار تاریں لگا دی گئی جی ٹین اشارے سے احتساب عدالت کی طرف جانے والی اے کے بروہی روڈ بند کر دی گئی لوگ ذلیل و خوار ہو کر رہ گئے ٹریفک کو مختلف روٹس پر ڈائیوریشن دی گئی جس کی وجہ سے بدترین ٹریفک جام رہی