لاہور (رپورٹنگ آن لائن)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اب صوبہ پنجاب کے ہر خاندان کی جیب میں بھی سالانہ 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت ہوگی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے لکھا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج لاہور سے ہیلتھ کارڈ کی باقاعدہ تقسیم کا آغاز کریں گے۔فرخ حبیب نے لکھا کہ خیبر پختونخواہ میں کامیاب اجراء کے بعد اب صوبہ پنجاب کے ہر خاندان کی جیب میں سالانہ 10لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت ہوگی۔انہوں نے مزید لکھا کہ بہترین ڈاکٹروں سے اچھے ہسپتال میں اپنے پیاروں کا بروقت علاج ممکن ہوسکے گا۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب تک30 ارب روپے کے قرضے نوجوانوں کوفراہم کرچکے ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ نوجوانوں کوقرض دینے کیلئے100ارب روپے مختص کیے ہیں ، ڈیجیٹل میڈیا اپنے ا?پ کومنوا چکا ہے ، ڈیجیٹل میڈیا سے معاشرے پرکیا اثر پڑے گا یہ اہم معاملہ ہے۔