عثمان بزدار

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس،عثمان بزدارکی عبوری درخواست ضمانت کا تحریری حکم جاری

لاہور ( رپورٹنگ آن لائن) احتساب عدالت لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری کے معاملے پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی عبوری درخواست ضمانت کا تحریری حکم جاری کردیا۔عدالت نے عثمان بزادر کو تفتیشی سے تعاون کا حکم دیدیا۔تحریری حکم کے مطابق تفتیشی افسرکے مطابق عثمان بزادر نے سوالات کے جوابات نہیں دیئے ۔

تحریری حکم کے مطابق تفتیشی افسرجلدازجلد انکوائری مکمل کریں،عدالت سماعت 24اپریل تک ملتوی کرتی ہے۔حاضری معافی میں کہا گیاکہ عثمان بزدار کورونا میں مبتلا ہیں۔عثمان بزدارعدالت پیش نہیں ہوئے۔تحریری حکم کے مطابق درخواست کے ساتھ ڈی جی خان ہسپتال کی رپورٹس لگائی گئیں ،احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد نے تحریری حکم جاری کیا۔