اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری بیماری کے بعد9ماہ بعد احتساب عدالت میں پیش ہوئے،عدالت میں پیشی کے موقع پر سابق صدر نے حفاظتی ماسک اورشیلڈ لگا رکھی تھی، سابق صدر چھڑی کے سہارے چل کر کمرہ عدالت پہنچے،گاڑی سے باہر نکلتے وقت آصفہ بھٹو نے اپنے والد کا ہاتھ تھام کر انہیں کمرہ عدالت تک پہنچایا۔
پیر کو سابق صدر آصف علی زرداری طویل علالت کے بعد 9ماہ بعد احتساب عدالت کے جج کے روبرو پیش ہوئے توشہ خانہ کیس میں عدالت پیشی کے موقع پر آصف زرداری چھڑی کے سہارے چلتے رہے،آصف زرداری کے ہمراہ ان کی صاحبزادی آصف بھٹواور پیپلز پارٹی کی رہنما رخسانہ بنگش بھی تھیں تاہم آصف زرداری جب گاڑی سے اترے تو آصفہ بھٹو نے اپنے والد کا ہاتھ تھاما اور انہیں کمرہ عدالت تک لے گئیں