کینبرا(رپورٹنگ آن لائن)آسٹریلین و زیر اعظم سکاٹ موریسن نے کہا ہے کہ تمام شہریوں کو کرونا وائرس کی بوسٹر ویکسین بک کرانے کیلئے خط بھیجا جائیگا۔ ایک بیان میں آسٹریلین وزیراعظم سکاٹ موریسن نے کہا کہ تمام شہریوں کو کرونا وائرس کی بوسٹر ویکسین جلد از جلد بک کرانے کیلئے خط بھیجا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ بوسٹر شاٹس کووڈ19انفیکشن کی چوتھی مہلک لہر سے بچنے کی کلیدہے ۔ انہوں نے کہاکہ آسٹریلیا میں ہر فرد کو ویکسین کو فروغ دینے والوں تک رسائی حاصل ہو تاکہ سنگین بیماری یا موت کے خلاف بہترین ممکنہ دفاع کو برقرار رکھنے میں مدد مل سکے۔
انہوں نے کہا کہ 18سال اور اس سے زائد عمر کا ہر شہری بوسٹر ویکسین کیلئے اپنی دوسرے جاب کا چھ ماہ کے بعد لگانے کا اہل ہے۔وفاقی وزیر صحت گریگ ہنٹ نے تصدیق کی کہ آسٹریلوی حکام ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے ساتھ مل کر جنوبی افریقہ میں پائے جانے والے نئے قسم کے کورونا وائرس کی تحقیقات کیلئے کام کر رہے ہیں۔









