لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) آئی جی پنجاب نے لاہورگوجرہ موٹروے پرکارمیں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملزمان نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کی لڑکی کو بوتیک پر نوکری کا جھانسہ دے کر گوجرہ بلایا، موٹر وے پر کار میں زیادتی کا نشانہ بنایا اور لڑکی کو فیصل آباد انٹر چینج پر پھینک کر فرار ہوگئے۔
متاثرہ لڑکی کی پھوپھی نے بتایا کہ اس کی 18 سالہ بھتیجی کے موبائل فون پر میسج آیا کہ گوجرہ میں انٹرویو ہے، وہاں پہنچے تو ملزمان نے لڑکی کو گاڑی میں بٹھایا اور ساتھ لے جا کر موٹر وے پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔آئی جی پنجاب را وسردار علی خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ متاثرہ لڑکی کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔آئی جی پنجاب نے آر پی او فیصل آباد سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے، اور کہا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کارروائی کی جائیں۔