آئی ایم ایف 136

آئی ایم ایف نے سعودی عرب کو تیز ترین ترقی کرنے والی معیشت قرار دے دیا

نیویارک( رپورٹنگ آن لائن)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)نے سعودی عرب کو تیز ترین ترقی کرنے والی معیشت قرار دیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق کہ آئی ایم ایف نے جی 20 ممالک میں سعودی عرب کی معیشت کو سب سے تیز ترقی کرنے والی معیشت قرار دیا ہے۔عالمی ادارے نے کہا کہ سعودی عرب نے تیل کے علاوہ پیداوار میں واضح ترقی کی ہے۔آئی ایم ایف نے وژن 2030 کے اہداف اور مقاصد کی تکمیل کے لیے حکومتی اقدامات کو مستحکم قرار دیا۔

آئی ایم ایف نے خواتین کو بااختیار بنانے اور لیبر مارکیٹ میں خواتین کی حصہ داری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سعودی لیبر مارکیٹ کو بہترین قرار دیا۔آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں بیروزگاری کی شرح میں تاریخی کمی ہوئی ہے، سعودی عرب میں 2023 کے دوران تیل کے علاوہ معیشت میں 4.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں