پشاور(رپورٹنگ آن لائن) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ آئین میں گورنر کے علاوہ کسی اور سے بھی حلف لینے کی گنجائش ہے۔
اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ گورنر خیبر پختونخوا گزشتہ ایک ہفتے سے لاپتہ ہیں، جہاں بھی کسی کو ملیں، برائے مہربانی گورنر ہاؤس پشاور پہنچا دیا جائے، سننے میں آیا ہے کہ ذہنی دباؤ کم کرنے کیلئے سندھ کے صحراؤں کا رخ کیا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئین میں گورنر کے علاوہ کسی اور سے بھی حلف لینے کی گنجائش موجود ہے۔صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کسی بھی ذمہ دار شخص کو وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا کہہ سکتے ہیں، ہماری لیگل ٹیم نے ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے، جلد حلف کا معاملہ حل ہو جائے گا۔