محمد رضوان 55

یہ ہر جگہ لڑائیاں کرتا ہے،محمد رضوان کی گفتگو پکڑی گئی

سلہٹ(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز محمد رضوان کی گفتگو اسٹمپ مائیک میں ریکارڈ ہوگئی۔بنگلادیش نے دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز بنائے تھے جب مشفیق الرحیم 89 اور تیج الاسلام 3 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے اس دوران کسی بات پر ان کی اور کپتان شان مسعود کے درمیان جملوں کا تبادلہ ہوا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شان مسعود امپائر کے پاس جاکر بھی شکایت کررہے ہیں۔اس دوران محمد رضوان کی گفتگو بھی اسٹمپ مائیک میں ریکارڈ ہوگئی، انہوں نے مشفیق الرحیم سے متعلق کہا کہ یہ ہر جگہ لڑائیاں کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں