یو ای ٹی

یو ای ٹی لاہور نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

لاہور ( رپورٹنگ آن لائن)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور اور اس کے تمام کیمپسز سمیت الحاق شدہ کالجز 31مارچ 2025بروز پیر سے 4اپریل 2025بروز جمعہ تک عید الفطر کی تعطیلات کے سلسلے میں بند رہیں گے۔

یونیورسٹی 7اپریل 2025سے کھلے گی۔ اضافی تعطیلات کو ہفتہ کے دن کام کے ذریعے ایڈجسٹ کیا جائے گا، جب اور جہاں ضرورت محسوس کی گئی۔