سبالینکاکو 14

یو ایس اوپن 2026بیلاروس کی ٹینس اسٹار سبالینکاکو دوران میچ چرس کی بو نے پریشان کردیا

نیویارک(رپورٹنگ آن لائن)بیلاروس کی ٹینس اسٹار سبالینکاکو دوران میچ چرس کی بو نے پریشان کردیا۔ یو ایس اوپن 2026 کے تیسرے رائونڈ کے میچ کے دوران کینابس کی تیز بو سے پریشان ہوکر ارینا سبالینکا نے یو ایس اوپن کا میچ روک دیا اور امپائر کو شکایت کی کہ کوئی کینابس پی رہا ہے اور بو بہت تیز ہے ۔

میچ ریفری نے آفیشل کو ہاتھ کے اشارے کے ساتھ کہاکہ کوئی سبالینکا کے پیچھے سگریٹ پی رہا ہے ، سبالینکا کی شکایت پر میچ کچھ دیر رکا رہا اور امپائر کے آفیشل کو بتانے کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا جس دوران سبالینکا نے کامیابی کے ساتھ چوتھے رانڈ میں جگہ بنا لی۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئیارینا سبالینکا نے کہا کہ مجھے نہیں پتا بو کہاں سے آرہی تھی لیکن فینز کو خیال رکھنا چاہیے، جب آپ بہترین کھیل کی کوشش کر رہے ہوں تو ایسی بو برداشت کرنا مشکل ہوتا ہے، مجھے نہیں پتا یہ بو کراڈ سے تھی یا باہر سے آرہی تھی کیوں کہ ہوا اس وقت چل رہی تھی۔

واضح رہے کہ فلشنگ میڈوز کے کورٹس میں سگریٹ نوشی کی اجازت نہیں، بعض اوقات کینابس کی بو ہوا کے جھونکے کے ساتھ کورٹس میں آتی ہے ۔ماضی میں نواک جوکووچ اور الیگزینڈر زویرف بھی اس طرح کی شکایت کر چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں