واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن)امریکا کے صدر جو بائیڈن نے روس پر اقتصادی پابندیوں کو تیسری عالمی جنگ سے گریز کی کوشش قرار دیدیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے جو بائیڈن نے کہا کہ یوکرین پر فوجی حملے کی روس کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے پاس صرف دو آپشنز ہیں، ایک یہ کہ روس کیخلاف جنگ میں عملی طور پر شریک ہوکر تیسری عالمی جنگ کا آغاز کردیا جائے یا پھر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے اس ملک کو بھاری قیمت چکانے پر مجبور کیا جائے۔