حسن جہانگیر 15

” ہوا ہوا ” گانا ہٹ ہونے پر ریکھا نے خط لکھا؟،کچھ چیزیں راز یا نجی ہوتی ہیں’ حسن جہانگیر

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کے معروف گلوکار حسن جہانگیر نے کہا ہے کہ ” ہوا ہوا” گانا ہٹ ہونے پر بھارتی سپر سٹار ریکھا کی جانب سے خط لکھے جانے کے معاملے کو راز رکھتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جنہیں راز یا نجی رکھنا ضروری ہوتا ہے، مجھے بھارت میں بہت پیار ملا اور وہاں مجھے کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ مادھوری، گووندا، شاہ رخ، سلمان، متھن چکرورتی، یہ سب میرے اچھے دوست ہیں۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں اور ہم اکثر ایک دوسرے کو محبت بھرے پیغامات بھیجتے رہتے ہیں۔

حسن جہانگیر نے کہا کہ مجھے بطور ہیرو پانچ سے چھ بھارتی فلموں کی پیشکش ہوئی تھی، مجھے ان فلموں کو ٹھکرانے کا افسوس ہے جو اس وقت مجھے بھارت میں مرکزی کردار کے طور پر آفر کی گئی تھیں، وہ تمام فلمیں مادھوری اور دیگر بڑے ناموں کے ساتھ تھیں۔گلوکار نے مزید کہا کہ میں نے بس ان پیشکشوں کو مسترد کیا اور پاکستان واپس آ گیا، ان میں سے کوئی بھی فلم ہٹ ہو سکتی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں