راولپنڈی(رپورٹنگ آن لائن) چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ، ہم بحیثیت قوم ایک پیج پر ہیں، دشمن ہمیں سازشوں سے تقسیم کرنا چاہتا ہے۔
راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے، اسلام امن اور بھائی چارے کا دین ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ پیغامِ پاکستان میں محبت اور امن کا درس ہے، ہم بحیثیت قوم ایک پیج پر ہیں، دشمن ہمیں سازشوں سے تقسیم کرنا چاہتا ہے۔
چیئرمین پاکستان علما کونسل کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے رینجرز ہیڈ کوارٹرز پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کو ناکام بنایا، پاکستان کے استحکام اور امن کے لیے مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا۔
حافظ طاہر محمود اشرفی نے مزید کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان کو عظیم فتح ملی، معرکہ حق میں کامیابی کے بعد پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن ہوا۔









