فیصل کریم کنڈی 31

ہمیں قومی بیانیہ مضبوط ، دشمن کی سازش کو ناکام بنانا ہے،فیصل کریم کنڈی

پشاور(رپورٹنگ آن لائن) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ قومی بیانیےکو مضبوط کرکےدشمن کی ہرسازش کوناکام بنانا۔

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں’بنیان مرصوص،استحکام پاکستان‘ کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے جھوٹ اور نفرت کوفروغ دیا جارہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ قومی بیانیےکومضبوط کرکےدشمن کی ہرسازش کوناکام بنانا ہے، ہم شہدا کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں، سیاسی استحکام، آئین کی بالادستی، قومی ہم آہنگی ملک کوترقی کی راہ پرگامزن کرسکتی ہے۔

گورنرخیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی فلاح و بہبود ترجیح ہے، عوامی مسائل کےحل کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے، ملکی ترقی کے لیے سب کو اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں سکیورٹی فورسزاورعوام نے بےپناہ قربانیاں دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں