اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمارے پاس دنوں میں انتظار کرنے اور تحمل دکھانے کا وقت نہیں،بی ایل اے، ٹی ٹی پی بھارت کی پراکسیز ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہاکہ بھارت اپنے سیاسی فائدے کیلئے جھوٹ پر جھوٹ بول رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ بھارت کیلئے ہمارا پیغام ہے کہ وہاں سوا ارب لوگ رہتے ہیں.
لہٰذا سیاسی فائدے کیلئے خطے کو جنگ میں نہ جھونکے۔وزیر دفاع نے کہاکہ بھارت نے پاکستان، کینیڈا اور امریکا سمیت کہاں کہاں دہشتگردی نہیں پھیلائی؟۔