سلمان اکرم راجہ 74

ہماری چادر چار دیواری پامال کی گئی ہے، سلمان اکرم راجہ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہم امن پسند لوگ ہیں لیکن ہماری چادر اور چار دیواری پامال کی گئی ہے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہمیں بلوچستان کے لوگوں کا ساتھ دینا ہے، ام رباب نے باپ، چچا کی شفقت کھوئی لیکن وہ مایوس نہیں، 8فروری 2024ء کو عوام نے اپنا دو ٹوک فیصلہ دیا تھا۔

سلمان اکرام راجہ نے کہا کہ جبر کا نظام یہاں قائم کیا گیا، یہ ترامیم اسی جبر کے سسٹم کو پروان چڑھا رہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ ماہ رنگ بلوچ بلوچستان کے لوگوں کے حقوق کی بات کرتی ہے، آج ضرورت ہے کہ ہم باہر نکلیں اور آواز بلند کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں