خالد مقبول صدیقی 15

ہماری مشاورت یا رائے کے بغیر ہی گورنر سندھ کو تبدیل کیاگیا، خالد مقبول صدیقی

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہماری مشاورت یا رائے کے بغیر ہی گورنر سندھ کو تبدیل کیاگیا۔ ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہائوس میں وزیرداخلہ محسن نقوی سے خالد مقبول صدیقی کی ملاقات ہوئی جس کیاختتام پرمحسن نقوی اورخالد مقبول اکٹھے کابینہ اجلاس میں شرکت کیلئے نکلے۔

اس موقع پر صحافیوں نے خالد مقبول سے سوال کیا کہ ایم کیو ایم مطالبات اورگورنر سندھ کی تبدیلی پر وزیراعظم یا وزیرداخلہ سے بات ہوئی؟ اس پر خالد مقبول نے کہا کہ ہماری مشاورت یا رائے کے بغیر ہی گورنرکوتبدیل کیاگیا۔صحافیوں نے سوال کیا کہ آپ کے اپنے ساتھی آپ پر تحفظات کااظہار کررہے ہیں کیا مسئلہ ہے؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ کوئی کچھ بھی کہتا رہے مسئلہ نہیں، اگرمیں نے کچھ فیصلہ کیا تو وہ اہم ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں