ریشم 24

ہر کوئی زندگی کی حقیقت کو نہیں سمجھ سکتا، ریشم

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ ہر کوئی زندگی کی حقیقت کو نہیں سمجھ سکتا، اپنی استطاعت کے مطابق لوگوں کے دکھوں کا مداوا کرنے کی کوشش میں رہتی ہوں۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ انسانیت کی خدمت سے بڑھ کر کوئی دوسرا جذبہ نہیں اور ہمیں دوسروں کی تکالیف کو اپنا درد سمجھنا چاہیے۔ ریشم نے کہا کہ معاشرے میں بہت سے ایسے لوگ موجود ہیں جو بنیادی ضروریات زندگی سے بھی محروم ہیں اور انہیں ہماری توجہ اور مدد کی ضرورت ہے۔

ہمیں ہر مسئلے کی ذمہ داری صرف حکومتوں پر نہیں ڈال دینی چاہیے بلکہ معاشرے کے ہر صاحب استطاعت فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے،جنہیں اللہ تعالی نے وسائل اور آسودگی عطا کی ہے، ان پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ضرورتمندوں کا سہارا بنیں۔ کسی دکھی انسان کے چہرے پر مسکراہٹ لانا بھی بہت بڑی نیکی ہے۔ریشم نے کہا کہ اگر ہر شخص اپنے اردگرد موجود ضرورت مندوں کا ہاتھ تھام لے تو معاشرے میں بہت سی محرومیوں اور مشکلات کو کم کیا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں