کراچی (رپورٹنگ آن لائن)ہاکی جونیئر ایشیا کپ میں پاکستان نے مسلسل دوسری فتح سمیٹ لی۔ قومی ٹیم نے اپنے دوسرے گروپ میچ میں بنگلادیش کو 0ـ6 سے شکست دے دی۔پاکستان کے سفیان خان نے تین گول کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ محمد عماد، رانا ولید اور ذکریا حیات نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔سفیان نے 23ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر گول کر کے پاکستان کو برتری دلائی جبکہ چند لمحوں بعد عماد نے اسکور 0ـ2 کردیا۔ 32ویں اور 43ویں منٹ میں سفیان نے یکے بعد دیگرے دو گول داغے اور برتری کو مزید بڑھاتے ہوئے 0ـ4 کی لیڈ لے لی۔
رانا ولید نے میچ کے 51ویں منٹ میں گول کیا جبکہ ذکریا نے 60ویں منٹ میں گول کرکے اسکور 0ـ6 کردیا۔خیال رہے کہ پاکستان نے اس سے قبل پہلے میچ میں چین کو 2ـ7 سے شکست دی تھی۔ قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا اگلا میچ 30 نومبر کو عمان کے خلاف کھیلے گی۔