ہانیہ عامر 14

ہانیہ عامر کی جانب سے فلاحی تنظیم کے تحت چلنے والے ہسپتال کیلئے وارڈ کاعطیہ

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے نامور گلوکار ابرا ر الحق کی فلاحی تنظیم کے تحت چلائے جانے والے ہسپتال میں ایک پورا وارڈ عطیہ کیا ہے ۔

اداکارہ کی جانب سے وارڈ کے لئے بیڈز، مشینری اور دیگر ضروری سامان بھی مہیا کیا گیا ہے ۔ انہوں نے یہ وارڈ فریال نگہت کے نام منسوب کیا ہے۔

ٹرسٹ ادارے نے خود اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کے اس جذبے کو سراہا ہے۔عوام کی جانب سے ہانیہ عامر کے اس اقدام کی بھرپور ستائش کی جارہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں